WATER MILLS OF DIR KOHISTAN - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Wednesday, 24 October 2018

WATER MILLS OF DIR KOHISTAN

پن چکی جس کو مقامی زبان میں یل کہتے ہیں
 گمنام کوہستانی کے قلم سے
water mill, #kumratvalley #how_to_reach_kumratvalley #kurmatvalley #kumrat #valley #jehazband #torismkp #kptourism
#tourismworld #hotelsInKumrarvalley #htotels_in_kumratvalley #dailykumrat
#kumrat #valley #hotels_in_kumratvalley, hotels in kumratvalley, hotel in kumrat, how to reach kumrat,
best hotel in kumrat, best hotel in kumratvalley, facilities in kumaratvalley, 
tourism in pakistan, tourism in kp, kundol lake, mahodand lake, places to visit in kumrat valley, kumrat valley waterfall,kumrat valley map,
katora lake location,kumrat valley to katora lake distance, kumrat valley hotels
Jehazbanda, How to reach Jehazbanda, Hotels_in_Jehazbanda, Jehazbanda_Spots, Picnic Spot at Jehazbanda, Jehazbanda 
#lakes at kumratvalley, #katoora lake, Jamia Masjid Thall, Historical Jamia Masjid Thall, daily kumrat, kumrat news,
#badgoyeeTop, #kumratvalley #kumrat  #how_to_reach_kumratvalley
#kurmatvalley #jehazband #torismkp #kptourism
#tourismworld #hotelsInKumrarvalley #htotels_in_kumratvalley #dailykumrat
#kumrat_valley #hotelsInKumratvalley #hotels_in_kumrat #hotelInKumrat #howtoreachkumrat
#kumrat_vally_hotels #best_hotel_in_kumratvalley #facilities_in_kumaratvalley
#tourism_in_pakistan #tourism_in_kp #hotels #kumrat #BestSportKumrat #map_of_kumrat #map_of_kumratvalley
#KalamToKumat #Utrorvalley #BadgoyePass #BadgoyeTop #Dasht_e_Laila #Mahodand #mom_tuch_Hotel_kumrat #Hotel_grand_palace
#HowToReachKumrat #Local_Transport_to_Kumratvalley #Local #Transport #kumrat #KundBanda #kunrBanda 
#JehazbandaHotel #Hotels_in_Jehazbanda #RouteToJehazbanda #KumratWaterfall #Kumrat_Forest #tourism
#KumratValleykpk #kumrat #kpk #gilgitbaltistan #Pakistan #kkh #karakoramhighway #roadadventure 
#roadtrip #attabadlake #baldiyaat #lakelovers #hiking #hunzavalley #travelphotographer 
#travelphotography #instatravel #mountain #mountainscape #wanderer #Wanderlust #agameoftones 
#trekking #adventure #artofvisuals #beautifuldestinations #beautifulpakistan #northernareaofpakistan 
#instadaily #dailykumrat #daily_Kumrat #kumratnews #kumrat_news #Takki_Banda #takki #kundbanda #hotels_in_Jehazbanda 
#map_of_kumrat #map_of_jehazbanda #jazzbanda #JandriValley  #Gamseer #Dankar #TakkiTop #JehazBanda 
#tourism_in_pakistan #tourist #touristme #toruists #travel_to_Naran #Travel_to_Kaghan
#Nathiagali #route_to_swat #tour_to_kalam #tour_to_malamjabba #tour_to_Mahodand

شہروں میں روٹی پکانے کےلئے عام طور پر مشین سے پسے ہوئے آٹے کے استعمال کو ہی اہمیت دی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے ہاں چونکہ مشینیں نہیں ہیں تو ہم پن چکی جسے مقامی کوہستانی ( گاوری ) میں یل کہتے ہیں کے پسے ہوئے آٹے کو استعمال کرتے ہیں۔ یل ( پن چکی ) میں دانے پیسنے کےلئے سب سے پہلے پن چکی والے جسے ہم یلیر کہتے ہیں اس سے باری لینی ہوتی ہے اور اس کے بتائے ہوئے دن ہی آکر دانے پیسنے ہوتے ہیں۔ کیونکہ بغیر بتائے کوئی بھی اپنے دانے نہیں پیس سکتا، چاہے وہ کوئی بھی ہو اسے اپنی باری کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔ ہر سال اکتوبر سے لے کر نومبر تک ہمارے ہاں لوگ اپنی اپنی مکئی کے دانے یل لے آتے ہیں اور اپنی باری پر اسے پیس کر پورے موسم سرما کے لئے ذخیرہ کرلیتے ہیں۔ کیونکہ برفباری کے دوران ہم لوگ محصور ہوکر رہ جاتے ہیں اور ذخیرہ کئے ہوئے خوراک کو استعمال کرتے ہیں۔ پن چکی تیز رفتاری کے ساتھ بہنے والے ندی نالوں پر بنائی جاتی ہے۔ یل کو چلانے کےلئے کسی بجلی، پٹرول یا ڈیزل کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ ٹوٹل پانی پہ چلتی ہے۔ آٹا پیسنے والے دو بڑے بڑے پتھر ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر رکھے ہوتے ہیں۔ اور اس کے نیچے لکڑی سے بنا ہوا ایک پنکھا نما سا آلہ ہوتا ہے جسے ہم پشول کہتے ہیں۔ پشول پر بلندی سے پانی گرایا جاتا ہے اور وہ گھومنے لگ جاتا ہے، اس پنکھے نما پشول میں ایک مضبوط لکڑی لگاتے ہیں جس کا ایک سرہ دونوں پتھروں میں مضبوطی سے فٹ کیا جاتا ہے۔ جسے ہم مقامی لوگ ( تھوم کہتے ہیں)۔
پشول پر پانی گرنے سے وہ گھومتا ہے جس کی وجہ سے تھوم بھی گھومنا شروع کرتا ہے اور اسی طرح تھوم کے گھومنے سے اوپر والا پتھر کا پاٹ بھی گھومنا شروع کردیتا ہے۔ جہاں دانے ڈالے جاتے ہیں وہ ایک صندوق نما جگہ ہوتی ہے جسے ہم ڈاڈور کہتے ہیں۔ ڈاڈور سے دانے لکڑی کے ایک چھوٹے سے نالے جسے ہم ڈاڈک کہتے ہیں کے ذریعے دونوں پاٹوں کے درمیان چلے جاتے ہیں۔ اور وہ دانوں کو پیس کر آٹے میں تبدیل کردیتا ہے۔ ڈاڈک کا ایک سرہ اوپر والے پتھر کے ساتھ لگا دیا جاتا ہے، جب پتھر گھومتا ہے تو اس کے وجہ سے ڈاڈک بھی حرکت کرتا ہے اور اسی طرح ڈاڈور سے دانے خود بخود پتھروں کے پاٹوں کے بیچ چلے جاتے ہیں۔ ڈاڈک کے ساتھ ایک مضبوط دھاگے کو باندھا جاتا ہے جس سے دانوں کی رفتار کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ دانے جب پیس کر تیار ہوجائے تو اسے ایک دستی آلے جسے لاؤولئی کہتے ہیں کی مدد سے بوری میں ڈالا جاتا ہے۔ ہم لوگ صدیوں سے پن چکی استعمال کرتے ہیں۔ موسم خزان میں ہمارے ہاں چوبیس گھنٹے پن چکی چلتی ہے۔ اس لئے رات کو جس کی باری ہوتی ہے وہ اپنے ساتھ یار دوست اور ستار بانسری بھی لے کے جاتے ہیں کیونکہ سردیوں کے راتیں ہمارے ہاں کچھ زیادہ ہی طویل ہوجاتی ہیں۔ پن چکی کی مخصوص آواز گھرر گھرر میں ستار یا بانسری کی آواز اور ساتھ میں لوک گیت سے ماحول اور بھی پر اسرار ہوجاتا ہے۔۔