کشور
عمران خان آذاد(گمنام کوہستانی) کے قلم سے
تصویر میں نظر آنے والے برف پوش پہاڑ کو ہم کوہستانی لوگ کشور کہتے ہیں ۔ کشور صرف اس ایک پہاڑ کا نام نہیں ہے بلکہ کئی پہاڑوں کو کشور نام دیا گیا ہے جیسا کہ ڈوگدرہ کا مشہور پہاڑ کشور ۔ ہمارے ہاں بعض نام ایسے ہیں جنہیں ایک کے بجائے کئی جگہوں کو دیا گیا ہے ۔ جیسے ایک سندرہ اول اگر کمراٹ میں ہے تو دوسرا افغانستان کے ساتھ ملحق علاقے براول ( براہول ) میں ہے ، اسی طرح اگر ایک کنڈول کمراٹ میں ہے تو ایک وادی جندری میں اور ایک سوات کوہستان میں بھی ہے ۔ اگر ایک کنڈیل شئی کمراٹ میں ہے تو دوسری وادی جندری میں ہے ، دو شرینگل ہمارے ہاں ہیں اور ایک سوات کوہستان دیسان میں ہے ۔ ایک سیر باٹ اگر براہول میں ہے تو ایک سیر باٹ توروال کوہستان میں بھی ہے ۔ اسی طرح اگر ایک کیمور باجوڑ میں ہے تو ایک چھوٹا سا کیمور ہمارے ہاں بھی ہے ۔ یہ تو صرف سوات اور دیر کوہستان کے کچھ نام ہے ورنہ چترال گلگت اور دردستان کے دوسرے علاقوں کے کئی نام ہمارے ہاں بھی ملتے ہیں ۔ ان پہاڑوں اور علاقوں کا ایک ہی نام کیوں دیا گیا ۔ اس سب کا کیا مطلب ہے ؟؟