Wednesday 14 February 2018

MPA MUHAMMAD ALI (PK92) GET PASSED RESOLUTION AGAINST CRUELTY OF KAFILS OF KSA

جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد علی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے حق آواز بلند
 سعودی عرب میں کفیلوں کی جانب سے پاکستانیوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی 
میں قرارداد منظور
MPA Muhammad Ali, #kumratvalley #kumrat #valley #how_to_reach_kumratvalley
#kurmatvalley #jehazband #torismkp #kptourism
#tourismworld #hotelsInKumrarvalley #htotels_in_kumratvalley #dailykumrat
#kumrat_valley #hotelsInKumratvalley #hotels_in_kumrat #hotelInKumrat #howtoreachkumrat
#kumrat_vally_hotels #best_hotel_in_kumratvalley #facilities_in_kumaratvalley
#tourism_in_pakistan #tourism_in_kp #hotels #kumrat #BestSportKumrat #map_of_kumrat #map_of_kumratvalley
#KalamToKumat #Utrorvalley #BadgoyePass #BadgoyeTop #Dasht_e_Laila #Mahodand #mom_tuch_Hotel_kumrat #Hotel_grand_palace
#HowToReachKumrat #Local_Transport_to_Kumratvalley #Local #Transport #kumrat #KundBanda #kunrBanda 
#JehazbandaHotel #Hotels_in_Jehazbanda #RouteToJehazbanda #KumratWaterfall #Kumrat_Forest #tourism
#KumratValleykpk #kumrat #kpk #gilgitbaltistan #Pakistan #kkh #karakoramhighway #roadadventure 
#roadtrip #attabadlake #baldiyaat #lakelovers #hiking #hunzavalley #travelphotographer 
#travelphotography #instatravel #mountain #mountainscape #wanderer #Wanderlust #agameoftones 
#trekking #adventure #artofvisuals #beautifuldestinations #beautifulpakistan #northernareaofpakistan 
#instadaily #dailykumrat #daily_Kumrat #kumratnews #kumrat_news #Takki_Banda #takki #kundbanda #hotels_in_Jehazbanda 
#map_of_kumrat #map_of_jehazbanda #jazzbanda #JandriValley  #Gamseer #Dankar #TakkiTop #JehazBanda 
#tourism_in_pakistan #tourist #touristme #toruists #travel_to_Naran #Travel_to_Kaghan
#Nathiagali #route_to_swat #tour_to_kalam #tour_to_malamjabba #tour_to_Mahodand
#mootles #toruismkp #kptourism #tourismMe #Hotel_Mom_Touch
#islamabad_to_kumrat_valley #kumrat_valley_from_swat #kumrat_valley_weather
#kumrat_valley_hotels #kumrat_valley_district #kumrat_valley_map #kumrat_valley_distance
#kumrat_valley_pics #KumratValleyDistance 
#FamilyTimeMostPreciousTime
#KhyberPakhtunkhwa #KuttonWaterfall 
#music #pakistantraveldiaries #kumratvalley 
#Kumrat_Forest #snowfall #Kumrat 
#nature #naturephotography #tours #tourism #KPTourism
#pakistantourism

 پشاور(بشکریہ :اردوپوائنت)سعودی عرب میں کفیلوں کی جانب سے پاکستانیوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی نے پیش کی۔ ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ،قرارداد میں کہا گیا اقاموں اور قانونی دستاویزات رکھنے کے باوجود پاکستانیوں کا گرفتار کیا جا رہاہے،:کفیل پاکستانی مزدورو کے پیسے واپس نہیں کرتے جبکہ جبرا کام کروا ئے جاتے ہیں،قرارداد میں کہا گیا سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانوں کی تعداد انتہائی کم ہے،جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے کوئی قانونی تحفظ نہیں ہے،قرارداد پیش کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مزدوروں سے سعودی عرب میں جانوروں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

Thursday 8 February 2018

SAHIB

صاحب 
 گمنام کوہستانی کے قلم سے 
 میرا نام "لوو زروں فونڈ ہے یعنی (زرنگار پھول)"۔ یہ نام مجھے میری برادری نے دیا ہے، انسان مجھے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں جیسے کوئی ہمیں مرغزریں کہتے ہیں تو کوئی ہمیں لویٹ کے نام سے پکارتے ہیں، جہاں میں رہتا ہوں یعنی دیر کوہستان تو یہاں کے لوگ مجھے لویش کے نام سے جانتے ہیں، مجھے معلوم نہیں میری عمر کتنی ہے لیکن اتنا معلوم ہے کہ اپنی برادری میں میری عمر سب سے زیادہ ہے، جب میں پیدا ہوا تو اپنے اردگرد برف سے لپٹی فلک بوس چوٹیاں، شور مچاتے، گیت گاتے ندی نالوں اور ہر طرف لہلہاتے سبزہ زاروں کو دیکھ کر بہت خوش تھا، ہمارے آس پاس بہت سارے درخت تھے، جب ہوا چلتی تھی تو ہم ایک دوسرے کو تھام کر درختوں کے شاخوں پر جھومتے تھے، میں اور میرے دوسرے ساتھی آس پاس موجود قدرت کے ان حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے، اسی دوران آس پاس موجود دوسرے جانور ہم سے بچھڑ گئے، کہاں گئے مجھے نہیں معلوم کیونکہ اس وقت دنیا کے بارے میں ہمارا علم محدود تھا اور ہمیں دور تک گھومنے کی اجازت بھی نہیں تھی بس اپنے علاقے میں ارگرد گھومتے تھے، دوسرے جانور دوردراز کے علاقوں تک جاتے تھے، پہلےہم سارے لویش بہت خوش تھے کیونکہ دنیا بہت خوبصورت تھی اور ہم بھی اس خوبصورتی کا حصہ تھے، بارش اور بہار کے موسم میں خوب ناچتے اور شور مچاتے ہوئے زندگی بہت مزے سے گزر رہی تھی، ایک دن میں نے ایک عجیب جانور دیکھا، ہمارے اس جنگل میں انواع و اقسام کے جانور تھے۔ لیکن یہ جانور ان سب سے مختلف تھا۔ اس کے کندھے پر ایک عجیب و غریب چمکدار چیز تھی۔ میں نے اپنے ساتھی سے پوچھا کہ یہ کونسا جانور ہے؟ ساتھی نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ یہ انسان ہے اسے آدمی بھی کہا جاتا ہے۔ میں نے اُس سے ڈرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے سرگوشی میں کچھ کہا جو میں ہوا کے شور کے وجہ سے سن نہ سکا۔ میں نے دوبارہ پوچھنے کا ارادہ کیا تھا کہ اچانک زور دار اواز آئی، آسمانی بجلی گرنے کی آواز کی طرح جو کبھی کبھار ہمارے اس پر سکون جنگل میں سنائی دیتی ہے۔ میں نے اپنی ساتھی کی طرف پلٹ کر دیکھا، وہ زمین پر گر کر تڑپ رہا تھا اور وہ انسان اس کی گلے پر چھری پھیر رہا تھا، اس دن کے بعد میں انسان نامی اس جانور سے بہت ڈرتا ہوں۔ اس کو دیکھتے ہی مجھے اپنا ساتھی یاد آتا ہے، اسی طرح ایک ایک کرکے یہ انسان ہمیں شکار کے نام پر قتل کرنے لگے، ہم ڈر گئے اور خود کو بچانے کی کوشش کرنے لگے، میرے ساتھی ڈر کے مارے انجان علاقوں کے طرف نکل گئے، انہوں نے مجھے بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی لیکن میں نے جانے سے انکار کیا، میں اس جگہ کو چھوڑ نہیں جا سکتا، اس جگہ میں پیدا ہوا ہوں یہ میرا وطن ہے میں اپنے وطن کو نہیں چھوڑسکتا، میں اب بھی یہاں رہتا ہوں،میں اکیلا نہیں ہوں گنتی کے دوچار ساتھی بھی میرے ساتھ ہیں۔ اب یہاں دوسرے جانور بھی نہیں آتے، شاید انھیں بھی قتل کردیا گیا ہے، ہم بھی اسی خوف میں زندگی گزار رہے ہیں، کہ کسی دن انسان نامی یہ جانور آئے گا اور ہمیں بھی قتل کرے گا، یہ کوہستان ہمارا بھی وطن ہے صاحب، اس پر جتنا حق آپ کا ہے اتنا ہمارا بھی ہے۔ یہ دنیا بہت خوبصورت ہے،ہم بھی جینا چاہتے ہیں صاحب، ہمیں جینے دے، ہم بھی جینے کا حق رکھتے ہیں ہم اپنے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں صاحب، میری نسل ختم ہو رہی ہے، آپ ہمیں نہیں بچائیں گے تو ہمیں کون بچائے گا صاحب، ہمیں بچا لیجئے صاحب،آپ نہیں تو ہمیں بچانے کون آئے گا صاحب؟ ہمیں بچانے کون آئے گا صاحب؟ کون آئے گا صاحب