Sunday 9 December 2018

WHY I OPPOSE THE KUMRAT NATIONAL PARK BY IMRAN KHAN AZAD

مجھے کمراٹ نیشنل پارک پر اعتراض ہے۔۔۔۔
kumrat national park, #kumratvalley #kumrat #valley #how_to_reach_kumratvalley
#kurmatvalley #jehazband #torismkp #kptourism
#tourismworld #hotelsInKumrarvalley #htotels_in_kumratvalley #dailykumrat
#kumrat_valley #hotelsInKumratvalley #hotels_in_kumrat #hotelInKumrat #howtoreachkumrat
#kumrat_vally_hotels #best_hotel_in_kumratvalley #facilities_in_kumaratvalley
#tourism_in_pakistan #tourism_in_kp #hotels #kumrat #BestSportKumrat #map_of_kumrat #map_of_kumratvalley
#KalamToKumat #Utrorvalley #BadgoyePass #BadgoyeTop #Dasht_e_Laila #Mahodand #mom_tuch_Hotel_kumrat #Hotel_grand_palace
#HowToReachKumrat #Local_Transport_to_Kumratvalley #Local #Transport #kumrat #KundBanda #kunrBanda 
#JehazbandaHotel #Hotels_in_Jehazbanda #RouteToJehazbanda #KumratWaterfall #Kumrat_Forest #tourism
#KumratValleykpk #kumrat #kpk #gilgitbaltistan #Pakistan #kkh #karakoramhighway #roadadventure 
#roadtrip #attabadlake #baldiyaat #lakelovers #hiking #hunzavalley #travelphotographer 
#travelphotography #instatravel #mountain #mountainscape #wanderer #Wanderlust #agameoftones 
#trekking #adventure #artofvisuals #beautifuldestinations #beautifulpakistan #northernareaofpakistan 
#instadaily #dailykumrat #daily_Kumrat #kumratnews #kumrat_news #Takki_Banda #takki #kundbanda #hotels_in_Jehazbanda 
#map_of_kumrat #map_of_jehazbanda #jazzbanda #JandriValley  #Gamseer #Dankar #TakkiTop #JehazBanda 
#tourism_in_pakistan #tourist #touristme #toruists #travel_to_Naran #Travel_to_Kaghan
#Nathiagali #route_to_swat #tour_to_kalam #tour_to_malamjabba #tour_to_Mahodand
#mootles #toruismkp #kptourism #tourismMe #Hotel_Mom_Touch
#islamabad_to_kumrat_valley #kumrat_valley_from_swat #kumrat_valley_weather
#kumrat_valley_hotels #kumrat_valley_district #kumrat_valley_map #kumrat_valley_distance
#kumrat_valley_pics #KumratValleyDistance 
#FamilyTimeMostPreciousTime
#KhyberPakhtunkhwa #KuttonWaterfall 
#music #pakistantraveldiaries #kumratvalley 
#Kumrat_Forest #snowfall #Kumrat 
#nature #naturephotography #tours #tourism #KPTourism
#pakistantourism
گمنام کوہستانی کے قلم سے
کمراٹ نیشنل پارک کی حمایت کرنے والے دوستوں نے ہم پر کچھ اعتراضات کئے ہیں۔ کچھ قریبی دوستوں کے نزدیک میں جاہل ہوں اور مجھے صحیح غلط کی پہچان نہیں ہے۔ ان کا سوال ہے کہ میں کئی سالوں سے سوشل میڈیا پر کمراٹ کو پروموٹ کر رہا ہوں تو پھر کیا وجہ ہے کہ میں اس نیشنل پارک کی مخالفت کر رہا ہوں، ان کے بقول یہ ایک سنہرا موقع ہے اور ہمیں اس موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
مجھے کیوں اعتراض ہے اور میں کیوں پارک کی مخالفت کر رہا ہوں۔۔۔ ملاحظہ کیجئے۔۔۔۔
پہلی بات تو یہ کہ ریاست کون سے قانون کے تحت مقامی لوگوں کے جائداد کو ہتھیا کر نیشنل پارک بناسکتی ہے؟ اگر ان کا یہ موقف ہے کہ کمراٹ محکمہ فارسٹ کی ملکیت ہے تو بالکل ہم مانتے ہیں کہ کمراٹ کیا پورے دیر کوہستان کے جنگلات پر فارسٹ کا 40 فیصد حق ہے، لیکن یہ حق صرف درختوں میں ہے نہ کہ جائداد میں۔۔۔ کمراٹ کے جتنے بھی جنگلات ہیں ان کے درختوں پر محکمہ فارسٹ کا 40 فیصد حق ہے اور ہم یہ حق ان کو برابر دیتے ہیں۔ کمراٹ میں صرف درخت، آبشار اور سرسبز میدان نہیں ہیں، بلکہ وہاں ہمارے گھر ہیں جہاں ہم سال کے بارہ مہینے رہتے ہیں۔ کیا ان گھروں پر بھی فارسٹ کا حق ہے؟ اگر ہم فارسٹ کا موقف مان بھی لیں کہ کمراٹ کی زمین بھی فارسٹ کی ملکیت ہے تو پھر دیر کوہستان کے ہر گاوں میں ایسے علاقے ( وہ غیر آباد زمین جسے ہم نے مختلف قبائل میں برابر تقسیم کیا ہے اور لوگوں نے اسے آباد کرکے وہاں رہ رہے ہیں ) فارسٹ کی ملکیت بن جائے گی۔ کلکوٹ کے علاقے وادی جنکی، وادی داراگ، وغیرہ لاموتی کے علاقے وادی جندری، وادی باڈگوئی، منجائی، جاز، ٹکی ٹاپ وغیرہ، بریکوٹ کے علاقے جنڑیا، کنال، کینگل، صبرو، جبڑئی وغیرہ، جار ( بیاڑ ) کے علاقے اٹیرکین، شال کین، کیجون، دادبنڑ وغیرہ، راجکوٹ ( پاتراک ) کے علاقے وادی گوالدئی، وادی سیاسن، وغیرہ بھی فارسٹ کی ملکیت ہوگی؟ یاد رہے ان علاقوں میں لوگ سال کے بارہ مہینے رہتے ہیں۔ سینکڑوں نہیں ہزاروں کے تعداد میں، یہ لوگ کہاں جائینگے؟ ہم نے دیر کوہستان کو مختلف داردی قبائل میں تقسیم کیا ہے، میری ملکیت میں کلکوٹ کے علاقے ہیں اور تھل کے رہنے والے کو حصے میں کمراٹ ملا ہے، اسی طرح ہر علاقے کے لوگوں کو صدیوں پہلے مخصوص علاقہ تقسیم میں ملا ہے۔ تو آپ ہمیں سمجھائیں اگر کمراٹ کی زمین پر ہم فارسٹ کا ملکیت مان لیں تو دوسرے علاقوں جن کا میں نے اوپر ذکر کیا ان کا کیا ہوگا؟ کیا یہ بھی فارسٹ کی ملکیت ہوگی؟؟
عمران خان صاحب نے تو مئی 2016 میں کمراٹ میں کھڑے ہوکر اسے نیشنل پارک بنانے کا اعلان کیا تھا۔ کیا اسے معلوم تھا کہ کمراٹ صرف ایک سرسبز جگہ نہیں ہے بلکہ یہاں سال کے بارہ مہینے لوگ رہتے ہیں۔ ان کی جائدادیں، گھر یہاں ہیں۔ میاں عاطف خان نے 4 نومبر 2018 کو کمراٹ کو نیشنل پارک بنانے کا اعلان کیا۔ کیا اسے ہماری مقامی تقسیم کے بارے میں معلوم ہے؟ کیا اس نے کسی بھی مقامی مشر کو اعتماد میں لیا تھا۔ مجھے بتائیں یہ کیسا نیشنل پارک ہے جسے بنانے والوں کو علاقے کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہے؟ اگر سچ میں نیشنل پارک بنانے کا کوئی منصوبہ ہے تو ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟ ہمیں بھی تو پتہ چلے کہ ہماری زمین پر بننے والے اس نیشنل پارک کا مقصد کیا ہے؟ کیا مقامی لوگوں کو کمراٹ جانے کی اجازت ہوگی؟ کیا مقامی لوگوں کو کمراٹ کے درختوں اور گھاس سے اپنے مویشیوں کےلئے خوراک حاصل کرنے کی اجازت ہوگی؟ جو لوگ کمراٹ میں سال کے بارہ مہینے رہ رہے ہیں ان کا کیا ہوگا؟ ان کے گھروں کا کیا ہوگا؟ ان کے جائیداد کا کیا ہوگا؟ ہم نے تو ایک بار تقسیم کیا تھا اب ان لوگوں کا کیا ہوگا جن کے حصے میں کمراٹ کی زمین آئی ہے۔ کیا ہمیں پورے تھل کے ایک بار پھر سے تقسیم کرنا ہوگا؟ کیا جو لوگ تھل میں رہتے ہیں وہ کمراٹ والوں کو اپنی زمین میں حصہ دینگے؟ اگر نہیں تو کمراٹ کے لوگ کہاں جائینگے؟ پنجاب یا پھر کراچی۔۔۔ ؟؟
ہم پر الزام ہے کہ ہم درختوں کی کٹائی میں ملوث ہیں۔ بالکل ہم مانتے ہیں کہ ہم درخت کاٹتے ہیں، لیکن آپ ہماری مجبوری بھی تو سمجھئے، دیر کوہستان میں تقریباً چار سے چھ مہینے سخت سردی ہوتی ہے۔ ہم ان درختوں کو کاٹ کر اس کی لکڑیاں جلاکر خود کو اس سردی میں زندہ رکھنے کی کوش کرتے ہیں۔ ہم ہر درخت بھی نہیں کاٹتے بلکہ آسمانی بجلی سے اور باد وباراں سے متاثر درختوں کو کاٹتے ہیں۔ ہم جو درخت گھر بنانے کےلئےکاٹتے ہیں اس کی بھی مقامی کمیٹی سے منظوری کی ضرورت ہوتی ہے، مقامی کمیٹی آپ کے گھر کا معائنہ کرے گی اگر انہیں لگا کہ سچ میں آپ کو گھر بنانے کی ضرورت ہے تب جا کہ اجازت ملتی ہے۔ ہاں کچھ لوگ ہیں جو سردیوں کےلئے لکڑی جمع کرنے کے آڑ میں غیر قانونی لکڑی سمگل کرتے ہیں، لیکن انہیں روکنا محکمہ فارسٹ کا کام ہے یا پھر ہمارا؟ مجھے بتائیں آج تک دیر کوہستان میں محکمہ فارسٹ نے کتنے مقامی سمگلر پکڑے ہیں اور ان کو کیا کیا سزائیں دی گئی ہیں۔۔۔؟
چلو ہم اگر آپ کی بات مان بھی لیں کہ ہم درخت نہیں کاٹینگے، تو ہمیں بتائیے کہ سردیوں میں آگ جلانے کےلئے کون سی توانائی استعمال کریں؟ آپ نے ہمیں گیس دی ہے؟ آپ نے ہمیں بجلی دی ہے؟ ہم کیسے اپنے آپ کو اس سردی میں زندہ رکھیں؟ نہ تو ہم کوئی سرکاری آفیسر ہیں اور نہ ہمارے پاس اتنے پیسے ہیں کہ لکڑی کے بجائے کنکریٹ کے گھر بنا سکیں، تو کیا ہمیں ٹینٹوں میں رہنا ہوگا۔۔۔؟؟ فارسٹ کو ہم 40 فیصد حصہ جو دے رہے ہیں وہ بھی ریاست کے جبر کی وجہ سے ورنہ مجھے بتائیں فارسٹ نے آج تک دیر کوہستان کے جنگلات کو کیا فائدہ پہنچایا ہے؟محکمہ فارسٹ کے کیا کیا ذمہ داریاں ہیں؟ کوہستان بھر کے جنگلات میں ہر سال موسم خزاں کے موسم میں آگ بھڑک اُٹھتی ہے، جنگل میں آگ لگ جائے تو ہم مقامی لوگ خود اپنی مدد آپ کے تحت اسے بجھاتے ہیں۔ پانی، مٹی وغیرہ سے آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران زیادہ تر لوگ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ مجھے بتائیں فارسٹ نے آج تک کون سے علاقے کے جنگل میں، کب اور کہاں آگ بجھانے کی کوشش کی ہے اور فارسٹ کے کتنے جوان زخمی ہوگئے ہیں؟.
کوہستان سے جتنے بھی غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ ہورہی ہے، یہ سب محکمہ فارسٹ کے آشیرباد بات سے ہوتی ہے، اگر کسی کو یقین نہ ہو تو گوالدئی کے حالیہ واقعہ جس میں ایک فارسٹ آفیسر کو غیر قانونی لکڑی سمگل کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے پکڑا تھا، اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ مجھے بتائیں کہ کوہستان کے مقامی چیک پوسٹس کے علاوہ فارسٹ نے اپنے ناکے پر کب اور کہاں غیر قانونی لکڑی پکڑی ہے۔۔۔؟؟
اگر یہ نیشنل پارک بن بھی گیا تو تھل کے لوگ سردیوں میں جلانے کےلئے لکڑیاں کہاں سے لائینگے؟ لاموتی سے یا پھر کلکوٹ سے؟ اور کیا لاموتی یا کلکوٹ کے لوگ تھل والوں کو اس کی اجازت دینگے۔۔۔؟؟
بات صرف نیشنل پارک کی نہیں ہے، بات ہے ملکیت کی۔ اگر کمراٹ میں نیشنل پارک بن گیا تو دوسرے علاقے خود بخود محکمہ فارسٹ کے ملکیت بن جائینگے۔ کیا کوہستان بھر کے لوگوں کو اپنی پدری جائداد پر فارسٹ کی ملکیت قبول ہے؟ یاد رکھنا شروعات کمراٹ سے ہورہی ہے اور ایک ایک کرکے پورے دیر کوہستان پر محکمہ فارسٹ کا قبضہ ہوجائے گا۔ مجھے معلوم ہے مجھ پر کوئی یقین نہیں کرے گا، سب کو نیشنل پارک کے چکاچوند نے پاگل کیا ہوا ہے لیکن میری یہ بات رکھنا یہ نہ تو نیشنل پارک کا لفڑا ہے اور نہ ریاست ہماری ترقی چاہتی ہے ان کو بس اپنے عیاشی کےلئے ایک پرفضا علاقے اور رنگین جگہ کی ضرورت ہے۔ اس لئے کمراٹ کے پیچھے پڑگئے ہیں ورنہ نیشنل پارک کے سینگ تو نہیں ہوتے کمراٹ بنا بنایا نیشنل پارک ہے اگر سچ میں کمراٹ اور علاقے کی ترقی مقصود ہے تو پہلے دیر کےلئے سڑکوں کی تعمیر کرو، ہمیں گیس دو، بجلی دو، سکولز کالجز دو، ہمیں ان چیزوں کی ضرورت ہے کسی پارک کی نہیں۔۔۔۔!! گمنام کوہستانی۔۔۔۔!!