KUMRAT A PIECE OF HEAVEN ON EARTH - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Wednesday, 2 September 2020

KUMRAT A PIECE OF HEAVEN ON EARTH

عنوان: کُمراٹ ۔۔۔جنت کا ایک ٹکڑا
Kumrat- a piece of heaven on earth
تحریر: محمد امین 
میں سیزن میں دو سے تین بار کمراٹ جاتا ھوں اور ھر بار مجھے ایسا محسوس ھوتا ھے جیسے کمراٹ پچھلی دفعہ سے زیادہ خوب صورت ھے۔ جیسے میں کُمراٹ کے جنگلوں میں داخل ھوتا ھوں تو کمراٹ کا سحر مجھ پہ ایسے طاری ھو جاتا ھے کہ پھر وھاں سے واپس آنے کو دل ھی نہیں کرتا۔ دن کو وقفے وقفے سے بارش وھاں کے ماحول کو ایسی تازگی بخشتی ھے کہ جیسے گلاب کے پھولوں کی تازہ تازہ کلیاں نکل آئی ھو۔ مجھے ایسے محسوس ھوتا ھے جیسے وھاں ھر طرف خوشبوئیں پھیلی ھوئی ھیں۔ 

وھاں بادل ایسے گھوم رھے ھوتے ھیں کہ اگر آپ تھوڑا سا اِن کے پیچھے جائیں تو آپ آسانی سے اِن کو چھو سکتے ھیں۔ وھاں کے اونچے اونچے دیو ھیکل پہاڑوں پر جب نظر پڑتی ھے تو لگتا ھے جیسے آسمان نیچھے کی طرف جھکا ھوا ھے اور آسمان اور پہاڑ آپس میں محوِ گفتگو ھیں۔ میں گھنٹوں سوچتا ھوں کہ کیا واقعی آسمان اِن پہاڑوں سے بات کرتا ھوگا؟ کمراٹ کے جنگل میں آپ کو جگہ جگہ صاف اور شفاف پانی کے چشمے نظر آئیں گے۔ انسان کا دل کرے کہ اُن چشموں کے ساتھ ساتھ چلتا جائے اور سُراغ لگائے کہ یہ پانی آتا کہاں سے ھے۔ لیکن اللہ کی قدرت تو اللہ ھی جانتا ھے۔
کمراٹ کے جنگل میں لگائے گئے کیمپوں میں جب رات گزارتا ھوں اور دریا کا شور اور بارش کی ٹِپ ٹِپ کی آوازیں جب ساری رات میرے کانوں میں پڑتی ھیں تو گماں ھوتا ھے کہ جیسے اللہ نے جنت کا ایک ٹکڑا اٹھا کر زمیں پہ رکھ دیا ھے۔ میں فوراً اپنا کیمپ چھوڑ کر جنگل کی طرف نکل جاتا ھوں اور پھر دیر تک اللہ کی شان کے بارے میں سوچتا رھتا ھوں کہ جس اللہ نے اتنی خوب صورت دنیا بنائی ھے وہ خود کتنا عظیم ھوگا۔ آپ کمراٹ سے آگے کالا پانی، دو جنگا اور شہزور جھیل کی طرف جائیں تو انسانی آنکھ کھلی کی کھلی رہ جاتی ھے۔ 

جو اللہ اتنی خوب صورت creations کرتا ھے وہ خود کتنا خوب صورت ھوگا۔ اللہ کی ذات کی خوب صورتی تو شاید انسانی آنکھ برداشت ھی نہ کر سکے۔ میں ذرا زیادہ دور نکل گیا۔ بات کو سمیٹتے ھوئے کہنا چاھتا ھوں کہ ھم انسان اللہ کی بنائی ھوئی اِس خوب صورتی کو دن بہ دن بِگاڑ رھے ھیں۔ ھم انسان جہاں بھی جاتے ھیں اپنے نشان چھوڑ کر آتے ھیں۔ ھم اپنے ساتھ ھر طرح کی کھانے پینے کی چیزیں لے تو جاتے ھیں لیکن جب وھاں خوب انجوائے کرنے کے بعد وہ چیزیں کھا پی لیتے ھیں تو خالی شاپر اور پانی کی بوتلیں وھیں پھینک کر آ جاتے ھیں۔ کتنے دکھ اور افسوس کی بات ھے کہ ھم اچھا خاصا وزن اپنے ساتھ لے کے جاتے ھیں لیکن اپنے خالی شاپر اور بوتلیں واپس لانے میں ھمیں موت پڑتی ھے۔ خدارا اِس بات کو seriously لیں اور اپنے ساتھ کے لوگوں کو بھی اِس بات کا احساس دلائیں کہ صفائی کتنی ضروری ھے۔ ھم گندے کپڑے فوراً اتار دیتے ھیں۔ گندے بیڈ پہ سونا پسند نہیں کرتے۔ گندہ کھانا اچھا نہیں لگتا۔ حتیٰ کہ جس جگہ میں ھم گند پھینک دیتے ھیں وہ جگہ بھی ھمیں اچھی نہیں لگتی۔ آئیں آج وعدہ کریں کہ ھم سے جتنا ھو سکے گا، اپنے پہاڑوں، دریاؤں اور جنگلوں کو صاف رکھنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔ امید ھے آپ کو میری بات بری نہیں لگی ھوگی۔ شکریہ ایز گلو بانڈہ، کمراٹ دیر اپر کوھستان

No comments:

Post a Comment