THE LOVE STORY ASSOCIATED WITH KATORA LAKE - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Tuesday, 16 April 2019

THE LOVE STORY ASSOCIATED WITH KATORA LAKE

گھان سر اور مقتول عاشق
Katora Lake

گمنام کوہستانی کے قلم سے
گھان سر یعنی کٹورہ جھیل سے ہمارے ہاں کئی لوک داستانیں منسوب ہیں، آج آپ کو کٹورہ جھیل سے منسوب ایک لوک داستان سناتا ہوں۔ کہتے ہیں کہ زمانہ قدیم میں ایک چرواہاں گھان سرے کنارے اپنے بھیڑوں کے ساتھ رہتا تھا، ایک دن وہ جھیل میں نہارہا تھا کہ کہ اس کا آزار بند ہاتھ سے چھوٹ گیا اور جھیل کے پانی میں غائب ہوا، جھیل سے پانی زمین دوز راستے کے ذریعے چرواہے کی محبوبہ کے گاوں میں ایک چشمے کے صورت میں بہتا تھا۔ ڈاکٹر بلال نے اپنی کتاب دیر کوہستان ایک تعارف کے صفحہ نمبر 102 پر اس کہانی کو لکھا ہے لیکن انہوں نے ازار بند کے جگہ گلو بند لکھا ہے اور میں نے ازار بند سنا ہے خیر ازار بند ہے یا گلو بند جو بھی ہے لیکن یہ چرواہے کو اس کی محبوبہ نے گل کاری کرکے تحفے میں دیا تھا۔ چرواہے نے جھیل میں ادھر ادھر بہت ہاتھ مارے لیکن ازار بند نہیں ملا۔ کچھ دنوں بعد گھان سر سے دور بہت دور گاوں میں چراواہے کی محبوبہ چشمے سے پانی بھر رہی تھی کہ اچانک وہی ازار بند اس کے گھڑے میں گرا۔ محبوبہ ازار بند کو دیکھ کرحیران و پریشان ہوئی کہ چشمے میں یہ ازار بند کہاں سے آگیا ، خیر وقت گذرتا رہا اور موسم سرما سر پر پہنچ گیا۔ چرواہے نے بھی کٹورہ جھیل کے کنارے سے بوریابستر سمیٹ کر گاوں کا رخ کیا، کچھ دنوں بعد محبوبہ کے گاوں پہنچا تو محبوبہ نے ازاد بند کے بارے میں پوچھا۔

 چرواہے نے اپنی سنائی محبوبہ نے اپنی سنائی اور آزار بند اس کے ہاتھ پر رکھا، چرواہا سمجھ گیا کہ جھیل سے پانی زمین دوز راستے سے آکر اس چشمے کو جنم دیتا ہے۔ چرواہا دوبارہ کٹورہ جھیل گیا اور بھیڑوں کے اون کے مدد سے اس زمین دوز منبع کو بند کیا جہاں سے پانی محبوبہ کے گاوں میں جاتا تھا، چشمہ سوکھ گیا تو محبوبہ کے گاوں میں کہرام مچ گیا، فصل تو چھوڑئے پینے کی پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔ کچھ عرصے بعد چرواہے محبوبہ کے گاوں گیا اور لوگوں سے کہا کہ اگر آپ لوگ اپنے گاوں کے فلاں لڑکی سے میری شادی کردیں تو پالوار( قدیم داردیک رسم جس میں دلہن کے باپ کو مال و زر دیا جا تھا ) میں میں آپ کو پانی دے سکتا ہوں، آپ کا پانی کا مسلئہ میں حل کر سکتا ہوں ، کہتے ہیں کہ گاوں کے بزرگ مان گئے تو چرواہے نے ایک بار پھر گھان سر کا رخ کیا، جھیل مین چھلانگ لگا کر بند کو کھولا تو چشمے میں پانی آگیا۔ چرواہا گاوں آگیا تو محبوبہ کے گاوں والے چرواہے سے ڈر گئے اور اسے مستقبل کے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے قتل کر ڈالا اور محبوبہ کی شادی کسی اور سے کرادی ۔