اس طرح ہوتا ہے یہ ارتقاء کا حصّہ ہے۔ دُنیا کا کوئی بھی نیا مذہب قدیم عقائد کو مکمل نہیں مٹا سکتا بلکہ نئے مذہب میں قدیم عقائد کی نشانیاں عام ملتی ہے۔ بدھ مت آیا سرکاری سرپرستی میں پھیلا لیکن مقامی عقائد کو مٹا نہ سکا بلکہ ان سے متاثر ہو کر اسے اپنے اندر جگہ دی۔ گندھارا آرٹ میں شراب کے گلاس اور مٹکے Viticulture داردیک قبائل کے علاؤہ کس کے ہو سکتے ہیں؟. نورستان کا چار ہزار سالہ قدیم اندر دیوتا کے باغ میں آج بھی ماضی کے مشہور شمال کے قدیم مخصوص انگور پیدا ہوتے ہیں۔
بالائی پنجکوڑہ میں اب بھی بہت کچھ ایسا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ماضی قریب تک کافرستان کے نام سے بکنے والے زیادہ تر مصنوعات کا تعلق بالائی پنجکوڑہ اور سوات سے ہوتا تھا جنہیں پٹھان بنجاری خرید کر پشاور اور کابل کے مارکیٹوں میں کافرستان کے نام سے بیچتے تھے۔ ان مصنوعات میں اون سے بنی چادریں، لکڑی کے تختوں پر خوبصورت کنندہ کاری کے نمونے اور سلیمانی پتھروں سمیت قدیم گلاس اور مٹکے وغیرہ شامل ہیں۔ نوٹ: تصاویر رام شور کین جاتے راستے میں بلندی پر واقع ایک چھوٹے سے قدیم قبرستان کی ہے۔
No comments:
Post a Comment