HOW TO REACH JEHAZBANDA AND KATORA LAKE - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Wednesday, 27 June 2018

HOW TO REACH JEHAZBANDA AND KATORA LAKE

Jehaz Banda and Katora Lake 

Jahaz banda, kumratvalley, kumrat valley, kumrat dir, badgoi pass, jehazbanda, jehaz banda, badgooye pass,  hotels in kumratvalley,shell top, katora lake, kund banda, kund waterfall, hotels in kumrat valley,  kumrat valley weather, kumrat valley hotels, kumrat valley to islamabad, kumrat valley distance,  kumrat valley from swat, kumrat valley tour, kumrat valley distance from lahore, kumratforest,
جاز بانڈہ یا جازبانال ( بنال کوہستانی زبان میں اس جگہ کو کہتے ہے جہاں پر گرمیوں میں کوہستانی لوگ اپنے ڈور ڈنگر کے ساتھ رہتے ہیں) حسین سبزہ زاروں، گھنے جنگلات اور برف کی سپید فرغل پہنی ہوئی فلک بوس چوٹیوں کے دامن میں واقع دیر کوہستان کا ایک مشہور اور خوبصورت تفریحی مقام ہے۔ سر سبز گھاس سے مزین میدانوں، ہزار ہا رنگ کے پھولوں، شفاف پانی کی ندیوں اور گھنے دیودار کے جنگلات پر مشتمل ساڑھے گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع جاز بنال ایک پہاڑی چرا گاہ ہے ، یہاں فطرت اپنے اصل رنگ و روپ میں نمایاں ہے جاز بانڈہ ہی ہمیں دیر کوہستان کا مشہور چیمیرین ابشار ہے۔
جاز بانال کی یہ خوب صورت ابشار دلوں میں نئی اُمنگ پیدا کرتی ہے۔ جو لوگ اس وادی کا رُخ کرتے ہیں وہ اس ابشار کے دل فریب مناظر میں کھو کر رہ جاتے ہیں۔قدرتی حالت میں موجود آبشاروں چشموں اور جھیلوں کی سرزمین جازبانال میں واقع کٹورا جھیل ( گھان سر) جس کا نظارہ کسی پر بھی جادو کرسکتا ہے۔ چودہ ہزار دو سو فٹ کی بلندی پر واقع اس جھیل کے ارگرد برف پوش پہاڑ ہیں تاہم جون سے ستمبر تک یہاں جایا جاسکتا ہے، جاز بانڈہ کے ہوٹلز سے کٹورہ جھیل تک دوڈھائی گھنٹوں کا پیدل ٹریک ہے ۔اس کےعلاوہ جاز بانڈہ میں چمرین گلیشئر بھی موجود ہے. جاز بانال جانے کیلئے مرکزی سڑک   ( خاص دیر ) سے سیدھے دروازو ( ایک چوٹا سا گاوں ) میں ایک راستہ کمراٹ کے طرف اور دوسرا لاموتی گاوں کے طرف جاتا ہے۔وہاں سے وادی جندری کے علاقے ٹکی ٹاپ تک روڈ ہے ـ تھل سے ٹکی ٹاپ تک تقریباً دوڈھائی گھنٹوں کا جیپ کا ٹریک ہے اس کے بعد ایک گھنٹہ پیدل ٹریک کے بعد جاز بانڈہ پہنچا جاسکتا ہے ـ جاز بانڈہ میں سیاحوں کیلئے ہوٹلز موجود ہیں ـ