عمران خان آزاد کی قلم سے
ِ
شندور جھیل قدرت کا ایک حسین شاہکار ہے۔ اس کی خوبصورتی کے زیرِ اثر کوئی بھی انسان خود سے بولنے لگے، سب کچھ اگلنے لگے۔ انسان کم بلڈ پریشر کے مریض کی طرح ایک جگہ ساکت ٹکٹکی باندھے بیٹھا رہ جاتا ہے اور سننے والا بھی دل پر یوں دستِ تسلی رکھتا ہے کہ روح تک مسیحائی کی تاثیر اترتی محسوس ہوتی ہے۔ شندور میں کئی چھوٹی بڑی گمنام جھیلیں ہیں۔ شندور بانال سے تقریبا 45 منٹ کے فاصلے پر شیٹاک کی مشہور جھیل واقع ہے۔ یہاں فطرت اپنے اصل رنگ و روپ میں نمایاں ہے لیکن یہاں تک رسائی کا سہل ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے حسن و جمال کا یہ مرقع سرسبز و شاداب علاقہ سیاحوں کی نظروں سے پوشیدہ ہے۔ شندور سے آگے شڑ ویلی کا علاقہ شروع ہوجاتا ہے جہاں سے ایک راستہ جاز بانڈہ کے طرف نکلتا ہے دوسرا سوات کوہستان کے علاقے بحرین کے طرف نکلتا ہے. دوستوں ہمارا مقصد اس ( دیر کوہستان) گمنام لیکن قدرتی حسن سے مالامال علاقے کو دنیا کے سامنے لانا اور یہاں مثبت سیاحت کو فروغ دینا ہےـ ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کو بہتر سے بہتر سہولت دے سکے اور آپ جس طرح خوشی خوشی یہاں آئے تھے اسی طرح ہنسی خوشی واپس جائے ـ دیر کوہستان ایک پرامن اور پرسکون علاقہ ہے ـ ہم سیدھے سادے پرامن لوگ ہیں ـ ہم چاہتے ہیں کہ آپ آئیں ہمارے گھر میں گھومے پھرے اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اٹھائے ـ آپ کو اگر کمراٹ آنا ہے، اور آپ کو کوئی بھی مسلئہ درپیش ہو آپ ہمیں مسج یا کال کرسکتے ہیں ـ آپ کا جو بھی مسلہ ہوگا ہم اسے حل کرینگے ـ ہمیں خوشی ہوگی اگر ہم آپ کے کسی کام آئے ـ صاحب سیدھی سی بات ہے میں اپنی دھرتی ماں سے پیار کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اپنی ماں کی خدمت کرو اور اس سے بہتر موقع کوئی اور نہیں ہے کہ میں دیر کوہستان آنے والے مہمانوں کی رہمنائی کرو ـــ