کلکوٹ۔دیر کوہستان
گمنام کوہستانی کی قلم سے
کلکوٹ
دیر کوہستان کا ایک اہم اور خوبصورت گاؤں ہے،کوہستانی لوک کہانیوں کے مطابق قدیم
وقتوں میں اسے کال کافر نے آباد کیا اور یہی پر ان کا قلعہ تھا،اس وجہ سے اس کا
نام کلکوٹ یعنی کال کا قلعہ پڑا. ایازور،جونور،بورور،وزیرور،کیدیور،ملیکور،چوتا
خیل اور مولاخیل وغیرہ کوہستانی قبائل کا مسکن ،کلکوٹ دریائے پنجکوڑہ کے کنارے
آباد ہے،کلکوٹ دیر کوہستان کا وہ منفرد گاوں ہے جہاں بیک وقت دو زبانیں بولی جاتی
ہے، دراگی اور کلکوٹی،دارا اور جون کی نسل جو داراگی کہلاتی ہے داراگی بولتے ہیں
جو کہ گاوری زبان سے ملتی جلتی زبان ہے،اس کے برعکس کلکوٹ کے دوسرے قبائل کلکوٹی
زبان بولتے ہیں،جس کا تعلق دردک زبان کے شینا شاخ سے ہے، کلکوٹی نہ صرف ایک زبان
ہے بلکہ اس کا اپنا ایک کلینڈر بھی ہے جسے کلکوٹی کلینڈر کہا جاتا ہے، موجودہ ممبر
صوبائی اسمبلی محمد علی جس کا سیاسی تعلق جماعت اسلامی سے ہے کا تعلق کلکوٹ سے ہے،
تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن آفس،
پوسٹ آفس اور ایک جدید پولیس سٹیشن کلکوٹ خاص میں ہونے کے وجہ سے دیر کوہستان میں
اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے