پاتراک جو دیر کوہستان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز اور اہم گاؤں ہے
راجکوٹ ( پاتراک )۔دیر کوہستان کا سب سے بڑا گاؤں۔ |
گمنام کوہستانی کے قلم سے
راجکوٹ جو پاتراک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے دیر کوہستان کاایک اہم اور خوبصورت گاؤں ہے، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے گوالدئی کے کنارے اباد راجکوٹ دیر کوہستان کا سب سے بڑا گاؤں ہے ایک اندازے کے مطابق اس کی آبادی تقریبا 35 ہزار نفوس پر مشتمل ہے، راجکوٹ کو دو یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے،یونین کونسل شرقی اور یونین کونسل غربی ۔ایک اندازے کے مطابق دیر ٹاؤن کے بعد راجکوٹ سب سے زیادہ ابادی والا علاقہ ہے، مقامی لوک کہانیوں کے مطابق دش دادا کا قلعہ یہاں ہونے کے وجہ سے اسے راجکوٹ کہا جاتا ہے،راجنور،رامنور اور بلور کوہستانی قبائل کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں گجر اور پشتون برادری بھی راجکوٹ میں آباد ہے۔