کلکوٹ عوام کا رائلٹی کے معاملے میں کسی قسم جرگہ سے انکار
اکرم کوہستانی کے قلم سے
آج جامع مسجد گیل (ریمن کس) میں نماز جمعہ کے بعد قوم کلکوٹ کا ایک اجتماع ہوئی ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشران کلکوٹ مولوی فضل الحق،ا میر محمد ،مساٹر حضرت سلام ،گل زرین ، مرزا خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت کسی بھی جرگے کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمار ا کیس پشاور انٹی کرپشن کے عدالت میں زیر سماعت ہے او ر ہم ہر حال میں اپنے کیس کے پیروی کریں گے ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشران قوم نے جرگہ میں آنے والے افراد کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں کیونکہ قوم کلکوٹ کے 100 سے زیادہ مشران اس وقت بھی پشاور میں موجود ہیں ۔اجتماع میں موجود قوم کلکوٹ نے بھی عدالت پر اطمینان کا اظہارکیا اور کسی قسم کے جرگہ ماننے سے انکار کردیا ۔ قوم کسی قسم کے دباؤ یا مصالحت ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ کے لے بھی ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں اور کیس کی ہر حالت میں پیروی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔یاد رہے کہ قوم نے انٹی کرپشن کی عدالت میں زیر سماعت کیس کے پیروی کرنے کے لیے ہر خاندان سے دو دو افراد اور 50 روپے فی نفر چاندہ کیا ہوا ہے ۔یاد رہے کہ کلکوٹ کے عوام کی 2کروڑھ سے زیادہ رقم انتظامیہ دیر نے غیر مالکان کو ادا کی ہے جس میں ملوث سا ت افراد پر انٹی کرپشن پشاور کے عدالت میں کیس زیر سماعت
ہے ۔