دیرکوہستان میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ،جگہ جگہ شمولیتی پروگرامات جاری
جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کپمین تیز کردی ہے ۔
ڈیلی کمراٹ: الیکشن 2018 نزدیک آتے ہی تما سیاسی پارٹیاں متحرک ہوگئی ہے ،اور جگہ جگہ وفاداریاں تبدیل کرنے میں مصروف ہے ۔دیر کوہستان میں سیاسی درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہر گاؤں میں آئے روز سیاسی جلسے اور شمولیتی پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں ۔شروع ہی سے دیر کوہستان میں مقابلہ جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیاں ہوتی تھی لیکن اس سال عوامی نیشنل پارٹی بھی بہت متحرک ہوئی ہے ۔تھل سے تعلق رکھنے والے مشر اور تھل کے ہر دلعزیز رہنما جو آئندہ انتخابات میں پی کے 92 سے عوامی نیشنل پارٹی کا متوقع امیدوار ہے ،نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہے ۔ملک گل شیر نے گزشتہ دنوں میں کئ شمولیتی پروگراما ت کی جس میں بہت سے لوگ دوسرے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل میں شامل ہوگے۔دوسری طرف چیف آف کوہستان ایم پی اے محمد علی نے بھی ج اپنے طاقت کا مظاہر کرتے ہوئے بہت سے شمولیتی پروگرامات کیے ۔ جہاز بانڈہ کے سنگم پر واقع گاؤں جندرئی میں انار کے محلے کے سارے لوگ جماعت اسلامی شامل ہوگئے اس تقریب میں مہمان خصوصی چیف آف کوہستان تھے جس نے جہازبانڈہ سڑک کا افتتاح بھی کیا۔