کلکوٹ کے عوام کئ سالوں سے رائلٹی وصول کرنے سے محروم
عمران خان کے نئے اور کرپشن فری خیبر پختون خواہ میں گزشتہ تین سالوں سے کلکوٹ دیر بالا کے غریب عوام کی رائلٹی جو انتظامیہ دیر نے غیر مالکان کو دی ہے ،اب تک ریکور نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے دورافتادہ گاؤں کلکوٹ کے غریب عوام کی دو کروڑھ گیا رہ لاکھ روپے رائلٹی انتظامیہ دیر نے ٹھیکداروں سے گھٹ جوڑ کرکے ان کو غیر مالکان یعنی ٹھیکداروں کو ادا کر دی ہے ۔خبر سنتے ہیں کلکوٹ کے مشران ملک ا میر محمد ،ملک عمر فقیر ،ملک گل فقیر اور ملک گل زرین نے وزیر اعلیٰ شکایات سیل میں درخواست دائر کردی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کاروائی کی اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو سختی سے احکامات دی تھی کہ فوراً ان غریب عوام کی رائلٹی کو ٹھیکداران سے وصول کرکے غریب عوام میں واپس تقسیم کی جائے لیکن دو سال گزر گئے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔
کلکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے محمد علی نے بھی کئی دفعہ عوا م کو یقین دہانی کرادی تھی کہ بہت جلد ان کے مسلے کوحل کر دیی جائے گی لیکن ان کے وعدے صرف صرف وعدوں کے حد تک رہ گئے ۔
یاد رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے واضح احکامات کے باوجود غریب عوام کی رائلٹی کو غیر مالکان کو ادا کر دی ہے جس کے خلاف علاقے کے مشران اور غریب عوام نے کئی مرتبہ ایک طرف سے پشاور تک 1000 تک کا ٹکٹ ادا کرکے وہاں انٹی کرپشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے او ر کئی بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے لیکن کوئی ٹھس سے مس نہ ہوا ۔
ڈیلی کمراٹ سے بات چیت کرتے ہوئے اس مہم کے سب سے متحرک مشران امیر محمد ،عمر فقیر اور ملک گل زرین نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے اس مسلے
کو حل نہ کیا تو انشاء اللہ آئندہ احتجاج بنی گالہ کے سامنے دھرنے کے صور ت میں ہوگا اور ہم اس وقت تک بنی گالہ کے سامنے دھرنا دیں گے جب تک ہماری رائلٹی کو ریکور نہیں کیا جائے ۔
No comments:
Post a Comment