سانحہ ڈوگدرہ کے کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کے لیے مختلف شخصیات کا آمد
پاکے فوج کے کرنل الیاس متاثرہ خاندا ن کے افراد سے مل رہے ہیں |
پاک فوج کے184 ونگ کے کمانڈر کرنل الیاس،ایم پی اے محمد علی ،ڈپٹی کمشنر دیر بالا ،ڈسٹرک پولیس آفیسر اور تحصیل ناظم دیر ٹاؤن کے علاوہ بہت سے شخصیات کا آمد
گزشتہ روز ڈوگدرہ کے گاؤں ببوزو میں ہمیش گل نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے سے ان کے چھ بچے جھلس کر جانبحق ہوچکے تھے جس کے تعزیت کے لیے بہت سے شخصیات نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا ۔
پاک فوج 184 ونگ کے کمانڈر کرنل الیاس کا ڈوگدرہ میں گز شتہ روز اگ سے متاثر ہونیوالے گھر کا دورہ لواحقین سے تعزیت کی اور سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کے لئے کپڑے اشیا ئے خوردو نوش بسترے ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان حوالہ کیا اور متاثرہ گھر کے دوبارہ ابادکاری تک ہر ممکن تعاون کے یقین دہانی بھی کرادی اس موقع پر سنئیر صحافی سید زاہد جان اور محمد اسلام نے بھی لوحقین سے تعز یت کی اور واقعے پر افسو س کا اظہار کیا ۔اس سےپہلے ڈپٹی کمشنر دیر بالا عثمان محسود نے بھی متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ،انہوں نے
متاثرہ خاندان کے لیے نقد اٹھارہ لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کی ۔
ایم پی اے محمد علی نے بھی متاثرہ گھر کا دورہ کیا ان کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر بھی
موجود تھے جنہوں نے متاثرہ خاندان کے لیے نقد امداد کے ساتھ ساتھ ضروری اشیاء بھی پیش کیے