INDEPENDENCE DAY CELEBRATED AT GPS NO1 DOON SERY KALKOT - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Wednesday, 16 August 2017

INDEPENDENCE DAY CELEBRATED AT GPS NO1 DOON SERY KALKOT


تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنمینٹ پرائمری سکول نمبر 1 دون سیرئی میں جشن آزادی کو دھوم دھام سے منایاگیا ۔
پروگرام میں مشران علاقہ سمیت کثیر تعدادمیں لوگوں کی شرکت ،پروگرام میں مختلف خاکے پیش کیے گئے ۔

 ڈیلی کمراٹ(نمائندہ خصوصی ) کلکوٹ دیربالا کے پرائمری سکول نمبر 1 دون سیرئی میں پہلی دفعہ 14 اگست کے د ن کو پرجوش انداز میں منایا گیا ۔پروگرام میں ننھےبچوں نےمختلف خاکے ،تقاریر ،قومی نظمیں اور بہت کچھ پیش کیے ۔پروگرام میں اہل علاقے نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اور سکول کے اس احسن اقدام کو سراہا گیا ۔پروگرام کے آغاز میں کلاس پنجم کے طالب علم نے سکول کے تاریخی پس منظر ،اس سے فارغ وہ طلباء جو زندگی کے اہم میدانوںمیں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے مشکلات کا بھی ذکر کیا ۔پروگرام میں طلباء کی طرف سے اصلاحی خاکے بھی پیش کیے گئے ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سکول کے جملہ سٹاف کو کم وقت میں پررونق پروگرام کو منعقد کرنے پر
مبارک باد پیش کی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جار ی رکھنے کی خواہش ظاہر کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے باچاخان استاد نے سکول ہیڈ ٹیچر حضرت دیدار ،عبدالقیوم ،مرزاخان اور عبد الحنان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کی 

No comments:

Post a Comment