دیرسے پہنچنے پر ہجوم نے فائر بریگیڈ پر حملہ،شیشے تھوڑ دیے
کلکوٹ(ڈیلی کمراٹ) دیر بالا کلکوٹ میں دیر سے پہنچنے پر ہجوم نے فائر بریگیڈ کے شیشے تھوڑدیے ۔اطلاعات کے مطابق کلکوٹ سیرئی میں برہان الدین نامی شخص کے گھر میں آگ لگ گیا تھا جسے بجھانے کے لیے میونسپل دفتر کلکوٹ میں موجود فائر بریگیڈ کو فون کرکے اطلاع دی تھی لیکن وہ صحیح وقت پر نہ پہنچ سکا ۔آگ پر قابوپانے کے لیے مقامی لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے اور بہت ہی وقت کے بعد آپ پر قابو پا لیا گیا کہ اسی دوران فائر بریگیڈ بھی پہنچ گیا جس پر وہاں موجود ہجوم مشتعل ہوئے اور فائر بریگیڈ کے شیشے تھوڑ دیے ۔واقع کے بعد فائر بریگیڈ ڈرائیور نے تھانہ کلکوٹ میں ملزمان کے خلاف ۔ایف آئی آر درج کی جس پر تھانہ کلکوٹ نے کاروائی کرکے چار افراد گرفتار کردیے ہیں۔
![]() |
متاثرہ گھر کے کچھ کے تصاویر |
No comments:
Post a Comment