دیر کوہستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ فائر بریگیڈ کی سہولت مہیا کیا گیا ۔
ڈیلی کمراٹ: 1963 میں نواب دیر سے آزادی حاصل کرنے والے کوہستانی قوم جو تعلیم کی کمی اور قابل قیادت نہ ہونے کیوجہ سے بہت پیچھے اور پسماندہ رہ چکا ہے ۔2002 میں کوہستانی فرزند شہید فرید خان پہلی مرتبہ کوہستانی قوم سے ایم پی اے منتخب ہوئے ۔شہید فرید خان نے کوہستانی قوم میں شعور اجاگرکرنے اور انہیں ہر ممکن ترقی دینے کی نا قابل فراموش کوشش کی ۔فرید خان نے صحت ،تعلیم او ر خاص کر سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی ۔شہد فرید خان کے دور میں باڈ اور پاتراک کے مقام پر دو پل تعمیر ہوئے ،پاتراک سے کلکوٹ تک سڑک اور پاتراک اور شرینگل کے ہسپتالوں کو اپرگریڈ کیے گئے ۔کلکوٹ اور تھل میں بی ایچ یوز کی تعمیر کی گئی ۔شہید فرید خان ہی نے اپنے دور میں چکیاتن تا شرینگل سڑک پر کام شروع کیا تھا ۔بدقسمتی سے فریدخان 8 فروری 2008 کو الیکشن کمپین کے دوران شہید ہوئے ،اور اسی طرح کوہستانی قوم ایک عظیم رہنما اور لیڈر سے محروم ہوگئ۔ شہید فریدخان کے بعد اسکے چھوٹے بھائی محمد علی نےمیدان سیاست میں قدم رکھا اور آزاد حثیت سے پی کے 92 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور دیر بالا این اے 34 پر کامیاب ہونے والے نجم الدین خان کو وقافی کابینہ میں شامل کیا تھا ۔چونکہ فریدخان الیکشن کے دوران شہید ہوا تھا اس لیے پی کے 92 میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا اس لیے ضمنی الیکشن میں محمد علی کا مقابلہ پی پی پی کے امید وار ملک بادشاہ صالح کے ساتھ تھا ،مقابلہ بہت سخت تھا کیونکہ پی پی پی کے امیدوار کو مرکزی حکومت کا مکمل حمایت حاصل تھا ۔الیکشن میں سخت مقابلے کے بعد با دشاہ صالح کامیاب ہوئے لیکن محمد علی نے بھی سیاست میں دبنگ انٹری کر دی کیونکہ محمد علی بہت ہی کم ووٹوں سے ہارے تھے۔
2013 کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی پاکستان کے پلیٹ فارم سے محمد علی نے میدان مارلیا اور صوبائی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوا ۔دو سال تک پارلیمانی سیکرٹر ی برائے وزیر خزانہ رہے اور اب ڈیڈک چئرمین دیر بالا کے حثیت سے اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔گزشتہ سال صوبائی اسمبلی سے کلکوٹ کو سب ڈویژن کا درجہ دیاگیا ۔گزشتہ مہینے ٹی ایم او کلکوٹ نے فائر بریگیڈ حاصل کرلیا جو کوہستان عوام کو تاریخ میں پہلی بار مہیا کردیا گیا ۔یقینا ً یہ ایم پی اے محمد علی کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے کلکوٹ،سیرئی ،تھل ،لاموتی ،بیاڑ ،بریکوٹ او ر پاترا ک کے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔گزشتہ دن دون سیرئی میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جہاں آگ بجھانے نے کے لیے فائر بریگیڈ خدمات حاصل کر لی گئی اور آپ پر قابو پالی گئی