WE CONSTRUCT NEW REST HOUSE IN KUMRAT DISTRICT NAZIM - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Monday, 10 July 2017

WE CONSTRUCT NEW REST HOUSE IN KUMRAT DISTRICT NAZIM


واد ی کمراٹ کو مستقبل میں اور بھی سہولیا ت فراہم کرنے کا اعلانات

 دیربا لا کے جنت نظیر وادی کمراٹ میں عید کے فوراً بعد ضلعی حکومت نے سمر فیسٹیول کے نام سے ایک فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں سارے صوبے سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، فیسٹیول کی آخری روز ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے محمد علی ،ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ،ڈپٹی کمشنر دیر ،سابقہ ایم پی اے ملک بہرام خان اور دوسرے افراد نے شرکت کی ۔ پروگرام کے شروع میں تھل سے ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہونے والے ممبر ملک رحیم اللہ نے وادی کمراٹ میں سیاح اور مقامی افراد کے درپیش مسائل کا سپاسنامہ پیش کیا، جس میں سڑک،پلیں اور دوسرے اہم مطالبات شامل تھے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی نے کہا کہ میں نے پچھلے سال سڑک کے تعمیر کے لیے 10 کروڑھ روپوں کا اعلان کیا تھا او ر انہیں فنڈسے سڑک پر جگہ جگہ کام جاری ہے ،انہوں نے مذید کہا کہ میں ریسٹ ہاوس سے لیکر دوجنگا تک سڑک کے لیے مذید 10 کررڑھ کااعلان کر تا ہوں او ر اس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا ، انہو ں کے کہا کہ سکاٹ لینڈ کے دورے کے موقع پر میں نے ایک سڑک دیکھا جو تارکول کے بجائے پھتروں سے بنایا گیا تھا اور وہ سڑک تین سو سال پرانا تھا اس لیے کمراٹ ویلی میں بھی یہ سڑک پھتر سے بنا یا جائے گا جن کے دونوں طرف نالیاں ہوں گی ۔ انہوں نے مذید کہا کہ چار کلومیٹر تارکول روڈ بھی منظور کر لیا گیا ہے جس پر آئندہ مہینے کام شروع کیا جائے گا ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے طرقی کے لیے وہ دن رات محنت کررہا ہے اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نے وادی کمراٹ میں ریسٹ ہاوس کے قیام کا اعلان کردیا ۔انہوں نے تھل میں جرگہ ہال کے لیے بھی دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ۔ڈی سی دیر نے اپنے خطاب میں کمراٹ ویلی میں دو عد د پل تعمیر کرنے اور ویلی میں سیاح کو ہر ممکن سہولت دینے کا اعلان کردیا ۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اعزازی شیلڈ اور کھلاڑیوں میں انعامی ٹرافیاں تقسیم کردیے گئے ۔
3 Days Summer Festival end in Kumrat Valley with great pump and show. Thousands of people enjoyed the Festival at a cool and green venue. MPA Muhammad Ali announce  10 million for construction of new stone road form rest house to Dojanga. District Nazim Sahibzada Fasihullah announce new Rest House at Kumrat valley while 2 wooden bridge will be constructed in the Valley after coordinating the meeting with Local Government said D.C Dir Upper.

No comments:

Post a Comment