KUMRAT IS THE MOST BEAUTIFUL AREA OF DIR KOHISTAN PART-02 - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Thursday, 20 July 2017

KUMRAT IS THE MOST BEAUTIFUL AREA OF DIR KOHISTAN PART-02


کمراٹ:ڈاکٹر حضرت بلا ل کے قلم سے 
حصہ :02
گڈرئے کے بھانسری کامیٹھا سر,اور بکریوں کے ریوڑ کامنظر, آپ کو آریائ دور کی یاد دلاتی ھے,مشینی دور کے تھکے هو 
ۓ انسانوں کے لۓ ,وادی کمراٹ,ایک خوبصورت,سیر گاه,تفریح گاه ھو نے کے ساتھ ساتھ بھترین علاج گاه بھی هے,کیونکه اس کے دریا,آبشاروں اور چشموں کے پانی میں بهت سے قیمتی نمکیات اور جڑی بوٹیوں کا رس پایاجاتاهے,جو کئ انسانی بیماریوں کے لۓ اکسیر هے,یه وادی بیش بھا نایاب جڑی بوٹیوں کا مسکن بھی هے, جن پر اگر میڈیکل سائنس کے جدید طریقه کار کے مطابق ریسرچ کی جاۓ,تو یه بھت سے انسانی بیماریوں کے علاج معالجے اور روک تھام میں بے حد مفیدثابت هو سکتی هے. 1998 میں پاکستان کے وزیر اعظم,میاں محمد نوزشریف بھی, وادی کمراٹ, کی خوبصورتی اور قدرتی حسن کے سحر میں گرویده هوکر,دن بھر اس وادی میں گھومنے پھر نےاور اس کے,یخ بسته,ھواؤں سے خوب محفوظ هونے کے بعد یهاں ایک رات قیام بھی کر چکے هیں. وادی کمراٹ, پچھلے سال اس وقت پاکستان اور عالمی توجه کا مرکز بنا,جب 30 مئ 2016 کو,پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین,عمران خان,نے اچانک اس وادی کا فضائ جائزه لینے کے بعد اپنا هیلی کاپٹر اسی وادی میں اتارا,پورا دن کمراٹ کے فطری حسن کا نظاره ومشاهده کرنے کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو,وادی کمراٹ, کے حوالے سے انٹر ویئو دیتے ھوۓ کھا, که میں پوری دنیا میں گهوما پھرا هوں,لیکن جو حسن اور خوبصورتی,کمراٹ,میں هے,وه کھیں بھی نھیں هے,اس بیان کے داغنے کے بعد سوشل میڈیا پر ,وادی کمراٹ,کی قدرتی حسن کے حوالے سے ایک طوفان برپا ھوا,حتی که اس وادی میں لاتعداد سیاح امڈ آۓ,اور اتنا رش ھوا که پوری وادی کے ھر درخت کے نیچے اور سبز میدانوں میں تل دھرنے کی جگه نھیں رهی,اور ساڑھے تین لاکھ سیاح,کمراٹ,آۓ,اور اس سال ابتک چار لاکھ کے لگ بھگ سیاحوں کی آنے کی رپورٹ ملی هے.مقامی لوگوں نے پوری وادی میں سھولیات سے آراسته عمده ٹینٹس ھوٹلز بھی قائم کۓ هیں,جھاں مناسب قیمت پر قیام و طعام کا بندو بست موجود ھے. کمراٹ مقامی کوهستانی زبان کے دو الفاظ,کوئ,اور ,باٹ,کا مجموعه هے,کوئ, کے معنی,وادی,اور,باٹ,پتھر کو کھتے ھیں,یعنی ,کوئ باٹ,لیکن تغیر زمانه کے ساتھ ساتھ,کوئ باٹ, کمراٹ هوگیا,قدیم عھد میں اس وادی میں بڑے بڑے پتھر پاۓ جا تے تھے. اس کے دریا کے دائیں بائیں دونوں اطراف میں نھایت خوبصورت چراگاهیں,جھیلیں,گلیشیئرز ,آبشاریں اور گھنے جنگلات اس وادی کی خوبصورتی اور دلکشی کے راز هیں,دریا کے دونوں اطراف کو بعض مقامات پر دیوقامت درخت کے تنے کے پل سے منسلک کیا گیا هے,یه مناظر یقینأ دل موه لینے والے هیں,اس کے گھنے جنگلات میں بعض جگھوں پر سورج کی روشنی بھی نھیں پڑ تی هے
(جاری)

No comments:

Post a Comment