KUMRAT IS THE MOST BEAUTIFUL AREA OF DIR KOHISTAN PART-1 - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Saturday, 15 July 2017

KUMRAT IS THE MOST BEAUTIFUL AREA OF DIR KOHISTAN PART-1



 کمراٹ:ڈاکٹرحضرت بلال کی قلم سے 

 یوں تودیر کوهستان کا چپه چپه حسین,رنگین,دل موه لینے والا اور قدرت کے بےپناه نیرنگیوں سے معمورھے,لیکن دیر کوھستان کے حسن کے ماتھے کے جھومر کا نام,کمراٹ,هے,یقینأ کمراٹ اپنی بے مثال خوبصورتی,دلکشی اور رعنائ کی وجه سے نه صرف پاکستان بلکه پوری دنیا میں یکتا اور لاثانی هے,اگر ایک طرف یه 35 کلو میٹر طویل کشاده,سر سبزوشاداب وادی هے,تو دوسری طرف اس کے دریا کے صاف وشفاف اور نیلگوں پانی نےاس وادی کے حسن و جمال میں بے پناه اضافه کیاهے,کمراٹ فلک بوس پھاڑوں,برف پوش سفید چوٹیوں,دیار,صنوبر ,اور کائل کے دیوقامت درختوں,آبشاروں,مر غزاروں اور حد نگاه سر سبز چراگاهوں کی روپ میں اپنی طرف هر آنے والے کو خوش آمدیدکھتا ھے,اور انھیں یقین دلاتا هے,که اگر دنیا میں کوئ جنت هے,تو وه میرے علاوه کوئ اور نظاره نهیں هوسکتا. فطری رعنائیوں سے مالامال یه وادی ضلع دیر بالا کے هیڈ کورٹر,دیر خاص,سے 95 کلو میٹر کے فاصلے پر شمالأ کوه ھندوکش کے دامن,دیر کوهستان,میں سطح سمندر سے1800 کلو میٹر کی بلندی پر واقع ھے, اسکے شمال میں چترال ,مشرق میں مهوڈنڈ کالام,مغرب میں پهر چترال اور جنوب میں اپر اور لوئر دیر کے اضلاع واقع هیں,قدرت نے اس وادی پر اس قدرسخاوت اور فیاضی کی انتھا کر دی هے,که یه مری,کالام,ملم جبه اور کاغان سے زیاده حسین,خوبصورت اور دلفریب هے,دوپهر کے بعد جب اسکے بلند وبالادرخت ھوا سے ھلنے لگتے ھیں,تو دل موه لینے والی سرسراهٹ پیدا هوتی ھے,اس میں پاۓ جانے والے پرندوں,یعنی بھیگر,چکور,مرغ زریں, کی خوبصورت آوازیں,اور آبشاروں, میٹھے چشموں,دریا کے پانی کی موسیقی نما سرسراهٹ,کھلے ھوۓ خوش رنگ پھولوں,کی بھینی بھینی مھک روح کو معطر,دل کو سکون اور نئی امنگ پیدا کرتی هے
(جاری)

No comments:

Post a Comment