ROYALTE OF KALKOTIAN NOT RECOVERED YET - Daily Kumrat Daily Kumrat

Latest

Wednesday 14 June 2017

ROYALTE OF KALKOTIAN NOT RECOVERED YET


کلکو ٹ کے غریب عوام کی رائلٹی کے پیسے آج تک ریکور نہیں ہوسکے رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی بہت سےخاندان شدید گرمی میں مزدوری کرنے پر مجبور (ڈیلی کمراٹ سپیشل رپورٹ) دیر بالا کے دورافتادہ گاؤں کلکوٹ جس کے دوکروڑھ گیارہ لاکھ روپے گزشتہ سال اے سی شرینگل نے غیرمالکان کودیے تھے اور جس کے خلاف وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں مقامی افراد نے درخواست دائر کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے فوراً عمل در آمد کرنے کا حکم صادر کردیا تھا لیکن تاحال اس میں کوئی ریکوری نہیں ہوئی ۔یاد رہے کہ دو تین دفعہ اینٹی کرپشن کا ٹیم نے بھی کلکوٹ کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ٹھیکدار کی جانب سے فراہم کردہ لسٹوں کی جانچ پڑتال کیا تھا جس میں ٹھیکدار و ں نے کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیے اور تین ہزار افراد کی رائلٹی لے جانے والے ٹھیکدار صرف تین سو افرا د کی تصدیق کرنے میں کامیاب ہوئے ۔کلکوٹ سے منتخب ایم پی اے محمد علی نے بھی عوام کو بار بار باور کرایا کہ بہت جلد مسلہ حل ہوجائے گالیکن تاحال اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔یادر ہے کہ کلکوٹ کے غریب عوام کو بتایا گیا تھا کہ رمضان المبار ک میں ضرور رائلٹی تقسیم کی جائے گی لیکن غریب عوام رمضان المبار ک میں اپنے ہی رقوم سے محروم رکھا گیا ۔ کلکوٹ کا باشندہ اور اس کیس میں کردار اد کرنے والا امیر محمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت پر زور ڈالا کہ کلکوٹ عوام کی رائلٹی کو عید سے پہلے تقسیم کیا جائے تاکہ غریب عوام عید کے خوشیوں میں شریک ہوجائے ۔یاد رہے کہ انٹی کرپشن ڈائریکٹر نے بھی کئ دفعہ مسلے کو حل کرنے کا عہد و پیمان کیا ہوا ہے لیکن ان کے وعدے بھی آج تک ایفانہ ہوسکے

No comments:

Post a Comment