دیر بالا کے علاقہ کلکوٹ میں مزدا گاڑی کو حادثہ،بچوں اور عورتوںسمیت ،25 افراد زخمی
ڈیلی کمراٹ: کلکوٹ ریمن کس میں مردان سے لاموتی جانے والے مزدہ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے 25 افراد زخمی زخمی ہوگے۔تفصیلات کے مطابق مردان سے لاموتی جانے والی منی مزدہ جس میں مردوں سمیت بچے اور خواتین بھی شامل تھے،کو کلکوٹ کے علاقہ ریمن کس میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 25 لوگ زخمی ہوگئے ۔مزدہ گاڑی میں سواریوں کے ساتھ ساتھ گندم کے بھرے بوریاں بھی لوڈ کئ گئی تھی جس کی وجہ سے سوار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔واقع کی خبر سنتے ہی وہاں مردم شماری کے لیے آئے ہوۓ پاک فوج کی جوانوں،مقامی پولیس،حاصہ دار فورس اور عوام نے زخمیوں کی نکال کرکلکوٹ اور پاتراک کوابتدائی طبی امداد کے لیے بھیج دیے۔یاد رہے کہ غربت کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گندم کٹھائی کے لیے مردان ،صوابی اور دوسرے علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں محنت مزدوری کرتے ہیں ۔دیر کوہستان میں بڑے رقبے پر جنگلات پائے جاتے ہیں جس میں قیمتی دیار اور دوسرے قسم کی لکڑی موجود ہیں لیکن بد قستمی سے ان جنگلات سے صرف اور صرف علاقے کے مشران فائدہ اٹھاتے ہیں اور غریب عوام در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔حادثے کے بعد لیے گئے چند تصاویر
بشکریہ اسد اللہ خان اور امین الرحمان
No comments:
Post a Comment