دیر کوہستان ( وادی پنجکوڑہ ) میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی
زمانہ قدیم میں انسان جنگلات کے پھل، بیج اور جڑی بوٹیوں وغیرہ کو کھا کر زندگی بسر کرتا تھا۔ پھر انسان نے ترقی کی اور درختوں کو کاٹ کر اسی جگہ مٹی و پتھر کے گھر بنا کر رہنے لگا۔ بس انسان نے یہی غلطی کی جس کا خمیازہ ہمیں آج ماحولیاتی آلودگی کی صورت میں بھگتنا پڑھ رہا ہے۔جنگلات کا کٹاﺅ ماحول کے آلودہ ہونے کی سبب ہےاور آلودگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگیوں اور جنگلی حیات کو بہت متاثر کررہا ہے۔ دیر کوہستان میں ایک بڑے رقبے پر جنگلات موجود ہیں، ان میں دیودار، کائل، بلوط ، اخروٹ، چیڑھ اور دیگر کئی اقسام کے قیمتی درخت شامل ہیں۔ جنگلات سے نہ صرف لکڑی بلکہ پھل، قیمتی جڑی بوٹیاں، ادویاتی پودے، شہد اور دیگر اجناس سے سالانہ کروڑوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے، مگر ان جنگلات کو بھی غیر قانونی طور پر بے دردی سے کاٹا جا رہا ہےبزرگ فرماتے ہیں کہ دیر کوہستان کے جنگلات کسی دور میں اتنے خوب صورت اور گھنے ہوا کرتے تھے کہ سورج کی کرنیں بہ مشکل ہی زمین تک پہنچتے تھے۔ یہاں ہر سال سرکاری ٹینڈر کے ذریعے جب جنگلات کی کٹائی ہوتی ہے ( جس کی رائیلٹی مقامی لوگوں بمشکل ملتی ہے اس میں بھی مقامی مشران ڈنڈی مار دیتے ہیں ) اس دوران مقامی ٹمبر مافیا خشک درختوں کی کٹائی کے ساتھ ساتھ سرسبز درختوں کو بھی کاٹ دیتا ہے۔یہاں ہر سال سرکاری ٹینڈر کے ذریعے جب جنگلات کی کٹائی ہوتی ہے ( جس کی رائیلٹی مقامی لوگوں بمشکل ملتی ہے اس میں بھی مقامی مشران ڈنڈی مار دیتے ہیں ) اس دوران مقامی ٹمبر مافیا خشک درختوں کی کٹائی کے ساتھ ساتھ سرسبز درختوں کو بھی کاٹ دیتا ہے۔جس کی وجہ سے درختوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی ہو رہی ہے۔دیر کوہستان چونکہ ایک سرد اور برفباری علاقہ ہے جہاں پر گیس ، بجلی وغیرہ کی کوئی سہولت نہیں ہے. اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے مقامی لوگ ہر سال لاکھوں فٹ قیمتی دیار بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں۔جنگلات صرف ما حول کو ٹھنڈا اور خوشگوار بنانےآکسیجن کی زیادہ مقدار فراہم کرنے اور عمارتی لکڑی حاصل کرنے کے لیے بھی وافر مقدار میں استعمال کیا جاتا رہاہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ان جنگلات میں انواع و اقسام کے پرندے، جانور اور حشرات الارض بھی پرورش پاتے ہیں۔جنگلات میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیاں، پھل پھول، شہد اور دیگر اشیاءانسان کی بہت سی ضروریات پوری کرتی ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ جنگلات پانی کی فراہمی کا ذریعہ بنتے ہیں جو انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ جس رفتار سے دیر کوہستان کے جنگلات کی کٹائی جاری ہے اسے دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ پندرہ بیس سال بعد دیر کوہستان میں خالی پتھر اور مٹی کے پہاڑ ہی رہ جائینگے
بچاو کے لیے تجاویز
حکومت وقت اگر دیرکوہستان کو گیس کی فراہمی یقنی بنائے تو 100 فیصد فارسٹ بچ جائے گا کیونکہ مقامی لوگ موسم سرما میں ایندھن کے مد میں بہت زیادہ درلکڑیاں استعمال کرتے ہیں ۔
مقامی لوگوں کو ا س بات پر قائل کیا جائے تاکہ وہ زیا دہ سے زیادہ درخت اگائے ، اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کیا جائے ۔
۔ جنگلات ہمارا سرمایہ ہے۔ اسے ہم خود بچانے کی کوشش کرینگے۔ حکومت اور فارسٹ گارڈ صرف دیکھانے کے دانت ہے۔ آئے یہ عہد کرتے ہیں کہ مہذب قوموں کی طرح ہم غیر ضروری طور پر درختوں کی کٹائی روکینگے۔ یہ صرف حکومت کی فرائض میں شامل نہیں ہے۔ہمیں خود بھی کوشش کرنی ہوگی کیونکہ یہ جنگلات ہمارے ہے نہ کہ حکومت کے۔۔۔
No comments:
Post a Comment